غفور حیدری

حکومت موجودہ قانون سازی سے ملک کو تقسیم کر نے جارہی ہے ،ہمیں قانون سازی پر تحفظات ہیں ،غفور حیدری

اسلام آباد(گلف آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ حکومت موجودہ قانون سازی سے ملک کو تقسیم کر نے جارہی ہے ،ہمیں قانون سازی پر تحفظات ہیں ،حکومت کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مقابلہ کرینگے، حکومت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا، عدالتوں سمیت ہرفورم پر جائینگے ۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ اس وقت حکومت جو قانون سازی کرنے جارہی ہے یہ ملک کو تقسیم کر رہے ہیں ،ہمیں اس قانون سازی پر تحفظات ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت جس طرح اپوزیشن کو نظرانداز کرکے قانون سازی کر رہی ہے ہم اسکا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مقابلہ کرینگے، حکومت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صحافی نے سوال کیاکہ حکومت اگر قانون سازی کروانے میں پاس ہوگئی تو اپوزیشن عدالتوں کا رخ کرے گی ؟۔ غفوری حیدری نے کہاکہ مختلف آپشنز ہمارے پاس موجود ہے، ہم عدالتوں میں بھی جاسکتے ہے اور قوم کے پاس بھی جائیں گے ۔صحافی نے سوال کیاکہ کیا اپوزیشن حکومت کو سرپرائز دے سکتی ہے۔ مولانا غفور حیدری نے کہاکہ انشاء اللہ ہم حکومت کو شکست دیں گے ،اس سے قبل بھی ہم قومی اسمبلی میں حکومت کو دو بلز پر شکست دیں چکے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے بڑے ہاتھ پائوں مارے ہے لوگوں کو آفرز دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں