قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باعث غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

اسلام آباد(گلف آن لائن)قومی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باعث غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ۔ جمعہ کو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا ،قومی اسمبلی ہال کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس کے انعقاد کے لیے تحریک چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر نے پیش کی،

اس دور ان اپوزیشن کی جانب سے بار بار کورم کی نشاندہی کی گئی تاہم ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران ہی تحریک کی منظوری دیدی۔ بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں