احسن خان

احسن خان میڈیا سے کترانے لگے،موبائل فون منیجر کے حوالے کر دیا

لاہور( گلف آن لائن)اداکار احسن خان میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے کترانے لگے اور انہوںنے اپناموبائل فون اپنے منیجر کے حوالے کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اداکاراحسن خان جومختلف تنازعات کی وجہ سے پریشانی سے دوچار تھے انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے اپنا موبائل فون اپنے منیجر کے حوالے کر دیا ہے جوصرف ان کے قریبی دوستوں کی کالز پر بات کراتاہے جبکہ میڈیا کے لوگوںسے بات نہیں کی جاتی اورنہ منیجر کے ذریعے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں