سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے گھریلو تنازعے کے باعث اہلیہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی

کراچی(گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے گھریلو تنازعے کے باعث اہلیہ کو قتل کرنے کے مقدمے میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے گھریلو تنازعے کے باعث اہلیہ کو قتل کرنے کا کیس میں سزائے موت کے خلاف ملزم روف الدین کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم روف الدین کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے جون 2016 میں 26 سالہ اہلیہ کو تشدد کرکے ہلاک کیا۔ ملزم کیخلاف خواجہ اجمیر نگری تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں