بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے تائیوان حکام کو نام نہاد “لیڈرز ڈیموکریسی سمٹ” میں شرکت کی دعوت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔بد ھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے تائیوان حکام کو نام نہاد “لیڈرز ڈیموکریسی سمٹ” میں شرکت کی دعوت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ نام نہاد “لیڈرز ڈیموکریسی سمٹ” کے بارے میں چین کئی بار اپنا موقف بیان کر چکا ہے۔
جمہوریت تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر ہے، چند ممالک کا پیٹنٹ نہیں۔ امریکہ نے جو کچھ کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جمہوریت صرف ایک پردہ ہے، ایک ایسا آلہ ہے جسے امریکہ اپنے جیواسٹرٹیجک اہداف کو آگے بڑھانے، دوسرے ممالک کو دبائو میں لانے، دنیا کو تقسیم کرنے اور اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے استعمال کرتا ہے۔



