نور مقدم قتل کیس

نور مقدم قتل کیس میں تین مختلف درخواستوں پر احکامات جاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں تین مختلف درخواستوں پر احکامات جاری کر تے ہوئے شریک ملزمہ عصمت آدم کی مکمل سی سی ٹی وی فراہمی کی درخواست عدالت نے خارج کردی گئی ۔

جمعرات کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تینوں درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔پراسیکیوشن کی دو نئے گواہ ڈاکٹر انعم اور ڈاکٹر حماد کو طلب کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ عدالت نے حکم دیاکہ ڈی جی ایف آئی اے کیس کی سی سی ٹی وی وائرل ہونے کی تحقیقات کرائے، عدالت نے تینوں درخواستوں پر گزشتہ روز دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں