شیر افضل مروت

اسلام آباد ہائیکورٹ،شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور، پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی قصور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے شیر افضل مروت کی 10ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو دو ہفتوں میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ شیر افضل مروت صاحب کوئی علاقہ چھوڑا ہے جہاں آپ پر پرچہ نہیں ہوا۔ جس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ مائی لارڈ پورے ملک میں پرچے ہو رہے ہیں۔

عدالت نے شیر افضل مروت سے استفسار کیا کہ یہ قصور میں پرچہ درج ہوا تھا۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جی قصور میں جلسہ کیا تھا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں