شازیہ مری

کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، پیپلز پارٹی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔

اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ظابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کورونا وبا کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں چھوڑا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان خرد برد خان کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے غریب بیوہ خواتین کی امانت ہیں، غریب بیواہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگر مچھ کے آنسوہیں، ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے بے نظیر ایمپلائیز اسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیئے ۔انہوںنے کہاکہ چور چوکیدار بن جائے تو گھر پر ڈاکے تو پڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں