بھارت

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سنسنی خیز کانپور ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

کانپور (گلف آن لائن)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں ہونے والا ٹیسٹ سنسنی خیز لمحات میں داخل ہونے کے بعد ڈرا ہوگیا،جہاں بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار تھی وہاں خراب روشنی کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔ٹیسٹ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنالیے تھے ، رویندرا اور پٹیل بھارتی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے تھے، ایسے میں امپائر نے روشنی کا جائزہ لیا اور میدان میں مطلوبہ روشنی نہ ہونے کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے 345 رنز بنائے جس کے جواب میں کیوی ٹیم 296 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی۔

بھارت نے اپنی دوسری اننگز 7 کے نقصان پر 234 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تو اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 284 رنز کا ہدف ملا تھا۔چوتھے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 رنز بنالیے تھے تاہم وہ ول ینگ کی صورت میں ایک وکٹ گنواچکے تھے۔آخری روز نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جہاں اس نے اس اننگز میں مجموعی طور پر 98 اوورز کھیلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں