قاسم سوری

مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے، قاسم سوری

کوئٹہ (گلف آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بولان میل ریل کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کراچی ریل کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے سے ریلوے بھی بہتری کی طرف جارہا ہے، ریل گاڑی متوسط و غریب طبقے کی بہترین سواری ہے۔ قاسم سوری نے کہا کہ بلوچستان میں چمن اور تفتان روٹ پر بھی ٹرینیں چل رہی ہیں، انگریزوں کا بنایا گیا ریلوے نظام بہتر ہے اسی طریقے سے ٹرین چلائی گے، جلد اکبر بگٹی ایکسپریس ٹرین بھی بحال کردی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر کا کہنا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کو متاثر کیا جس کے اثرات پاکستان پر بھی ہوئے، چائنہ پاکستان کا حقیقی دوست ہے جو ہر صورتحال میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان میں27 فیصد گیس فراہم کیا جارہا ہے، بلوچستان سے گیس نکل رہی ہے کوئٹہ کو گیس فراہم کی جائے۔ قاسم سوری نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان پورے دنیا میں ہے صرف پاکستان میں نہیں ہے، برطانیہ میں بھی مہنگائی ہے پیٹرول کی قلت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے دوران ترقی یافتہ ممالک میں لوگوں نے سپر اسٹورز لوٹ لیے، صحت کارڈ ہمارا انقلابی اقدام ہے، صحت کارڈ کے ذریعے ہر شخص اپنا علاج مفت کراسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں