اعجاز شاہ

ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہمارا ٹارگٹ ہے، اعجاز شاہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہمارا ٹارگٹ ہے، ہم منشیات کے پیداوار والے ممالک میں نہیں ہیں،منشیات سے پاک معاشرے کے لئے ہر کسی کا انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ضروری ہے، عمران خان کا گرین پاکستان کا خواب بھی سچ ہو گا۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اے این ایف کی فائنل پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے پاس آئوٹ ہونے والے تمام افسران و حکام کو مبارک باد پیش کی۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو اتنی ہمت اور طاقت دے کہ اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اتریں۔اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ٹریننگ اور پریڈ کا معیار بہت اچھا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ جو شعبہ کا انتخاب آپ نے کیا ہے یہ آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن و محفوظ کرے گا،اس سلسلے میں چیلنجز ہیں،ففتھ جنریشن وار فیئر کا دور ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہمارا ٹارگٹ ہے، ہم منشیات کے پیداوار والے ممالک میں نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم اپنی جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے اس لعنت کا شکار بنے، یہ جو منشیات کے خلاف جنگ ہے اس میں ہمیں پوری قوم کو ساتھ چلنا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ منشیات سے پاک معاشرے کے لئے ہر کسی کا انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ اساتذہ اور والدین کا بھی اس میں اہم کردار ہے ،میں امید کرتا ہوں کہ آپ حلف پر پورا اتریں گے اور اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ثابت قدم رہیں گے۔

اعجاز شاہ نے کہاکہ اس موقع پر میں اپیل کرتا ہوں کہ کرونہ وبا کا نیا وائرس کا ویرینٹ آگیا ہے احتیاط کریں۔اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ویکسین لگوائیں۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ ہماری حکومت کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، عمران خان کا گرین پاکستان کا خواب بھی سچ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے پاکستان کی کوششوں کو عالمی پلیٹ فارم پر پذیرائی حاصل ہوئی۔ اعجاز شاہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ یہ ویرئینٹ پاکستان میں نہ آئے لیکن احتیاط اور ویکسین ہی اس سے بچائوممکن ہے، میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔انہوںنے کہاکہ ایک مرتبہ پھر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں