الیکشن کمیشن

انتخابی مہم ،206پی پی کے ضمنی انتخابات میں خلاف ورزی کر نے والوں کو جرمانہ کیا جاسکتا ہے ، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (گلف آن لائن) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 206پی پی کے ضمنی انتخابات میں خلاف ورزی کر نے والوں کو جرمانہ کیا جاسکتا ہے ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے PP 206 خانیوال کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام امیدواروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ قانون کے مطابق انتخابی مہم الیکشن سے 48 گھنٹے پہلے ختم ہو جائے گی۔

اس کے بعد کوئی امیدوار الیکشن مہم نہیں کر سکتا۔خلاف ورزی کرنے والے کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکتا ہے،14 دسمبر کی رات 12 بجے کے بعد کوء بھی امیدوار الیکشن مہم نہیں کر سکتا۔اعلامیہ کے مطابق اسی طرح انتخابی مہم برائے مندرجہ بالا حلقہ کا وقت 14اور 15دسمبر 2021 کی درمیانی شب ختم ہوجائیگا۔

تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ متذکرہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے 16دسمبر کوہونے والے انتخابات میں کردار اد ا کریں تاکہ انتخابات کو پرامن اور کامیاب بنایا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں