شیری رحمن

پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی، حکومت کیسے دعویٰ کر رہی ہے کہ اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے شرائط خفیہ رکھے جا رہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے تباہ کن معاہدے کے مطابق ایک اور منی بجٹ کے پیش کرنے جا رہی ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی آئی ایم ایف اور حکومت کی اس منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے، اب بہت سی اشیاء پر 17 فیصد جی ایس ٹی سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں سے بیزار لوگوں پر مزید دباؤ پڑے گا، ملک کو اقتصادی بحالی کے منصوبے کی شدید ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں