سینیٹر سلیم مانڈی والا

گوادر میں جاری دھرنے پر حکمران جماعت کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہاہے کہ گوادر میں جاری دھرنے پر حکمران جماعت کی خاموشی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ گوادر میں گذشتہ کئی روز سے حق دو تحریک کے تحت دھرنا جاری ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اتنی بڑی تعداد میں اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت کا مظاہرین کے جائز مطالبات اور دھرنے کو نظرانداز کرنا قابل افسوس ہے، سی پیک کو کامیاب تب ہی تصور کیا جائیگا جب مقامی لوگ خوش ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ گوادر کے مقامی لوگ پانی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں، گوادر کے مقامی لوگ بجلی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گوادر کے مقامی لوگوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر مظاہرین سے مزاکرات شروع کرکے معاملے کا حل نکالے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں