حمائمہ ملک

پاکستانی ڈراموںمیں کام کرتی تھی تو لوگوں کی آنکھ کا تارا تھی ‘ حمائمہ ملک

لاہور(گلف آن لائن )ناموراداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ ایک وقت وہ تھا جب میں ڈرامو میں کام کررہی تھی تو لوگوں کی آنکھوں کا تاراتھی اور پھر وہ وقت بھی آیا جب میں نے بھارت میں عمران ہاشمی کے ساتھ بار ڈانسرکا کردارنبھایا تو مجھے عجیب قسم کی نفرت کا سامنا کرنا پڑا،میں جیسی ہوںایسی ہی نظر آتی ہوں کیونکہ مجھ سے مصنوعی بناوٹ نہیںہوتی ۔ ایک انٹرویومیںحمائمہ ملک نے کہا کہ میں نے چودہ برس کی عمر میں ماڈلنگ سے اپنے کرئیر کا آغازکیا اس وقت سوشل میڈیا کا دورنہیں تھا،کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا جس سے غلطیاںنہ ہوتی ہوں۔ میرا یہ ماننا ہے کہ منافق لوگوں کے ساتھ بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن میں ہرگز منافقت نہیں کرتی ۔ میںنے اپنے چہرے پر کوئی لبادے نہیں اوڑھ رکھے اورمیں اس سے مطمئن ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کوئی کسی پر کام کا بوجھ نہیں ڈالتا لیکن یہاں پر کوشش ہوتی ہے میرا کام وہ کرلے گا، وہاں پراجیکٹ کا آغازاوراختتا م شیڈول کے مطابق ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جب میں پاکستانی ڈراموں میں آتی تھی تولوگوںکے دلوں کی رانی اور آنکھ کا تاراتھی اورجب عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا تو لوگوں کی عجیب سے نفرت کاسامنا کرنا پڑا تو پھر میرے اوپر حقیقت کھلی ، پھر میںنے سوچا میرے اوپر ذمہ داری ہے، مجھے اپنے سے پہلے اپنی عوام اور پاکستان کا سوچنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں