نیئر بخاری

حکومتیں مافیاز کی سرپرستی اور چین کی بانسری بجانے سے نہیں، قومی سوچ اور عوام ہمدردی سے چلتی ہیں ، نیئر بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں مافیاز کی سرپرستی اور چین کی بانسری بجانے سے نہیں قومی سوچ اور عوام ہمدردی سے چلتی ہیں ۔ اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کے مطابق گڈ گورننس تین سالہ دور میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ۔

انہوںنے کہاکہ چور چور کے نعرے لگانے والے چوروں کا ٹولہ نکلے ،تبدیلی ملک کے لئے تباہی بنی ہے تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض چڑھادیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود ایک ایک سرکاری جیب کترے کو قوم خوب جانتی اور پہچانتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میں ملک کو مہنگے ترین قرض عوام الناس کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قومی خزانے پر ڈاکہ زنی کرکے زاتی تجوریاں بھرنے والوں اور سرپرست سے قوم پوری طرح آگاہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ تباہی سرکار دور میں پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے ، عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے عمران نیازی ملک کی جان چھوڑیں اور قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ جعلی حکمران کو لگ پتہ گیا ہے کہ لوگوں کا اسلام آباد کی طرف بڑھتا عوامی سمندر انکو بہا لے جائیگا۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی,بیروزگاری،معاشی بدحالی کیخلاف تحریک کااغاز ہو گیا ہے ،بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی 17دسمبر کو گیس بحران کے خلاف ملک گیر احتجاجی کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں