بلاول بھٹوزرداری

اے پی ایس میں طلبہ اور اساتذہ کا قتل عام کرنے والے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، بلاول بھٹوزرداری

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کا قتل عام کرنے والے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

جمعرات کو سانحہ اے پی ایس کے 7 سال مکمل ہوجانے پر بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہاکہ قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول کے عظیم سانحے کے درد سے نہیں نکلی اور عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے۔میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئیے

اپنا تبصرہ بھیجیں