قانون سازی

ایران کو مہلک ڈرون طیارے حاصل کرنے سے روکنے کے لیے قانون سازی

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی سینیٹ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے ایک قانونی بل پیش کیا ہے جس کے تحت ایران اور اس کی ملیشیائوں کو مہلک ڈرون طیارے حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایران کا ڈرون طیاروں پر بڑھتا انحصار اور اس کی درآمد علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔خارجہ تعلقات کی کمیٹی نے زور دیا کہ واشنگٹن کو ایران کی علاقائی دہشت گردی کا سلسلہ روکنے کے لیے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ادھر ریپبلکن رکن کانگریس جم ریش کا کہناتھا کہ ایران کی جانب سے عراق اور سعودی عرب کے خلاف ڈرون حملوں سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا۔ایرانی اپوزیشن اس سے قبل باور کرا چکی ہے کہ ڈرون طیارے ایرانی تنظیم القدس فورس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں مرکزی آلہ بن چکے ہیں۔ القدس فورس ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی ذمے دار تنظیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں