حکمران کسی بھی ملک کا چہرہ ،قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے’ ایوب کھوسہ

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا ہے کہ حکمران کسی بھی ملک کا چہرہ ہو تے ہیں اس لئے ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے ،دوسروں کے احتساب کی بجائے پہلے اپنی خود احتسابی کرنی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ دور میں عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل بنا دیا گیا ہے ، حقائق تسلیم کرنے کی بجائے الٹا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جاتی ہے جو زیادہ تشویش کی بات ہے ۔

انہوںنے کہا کہ حکمرانوںکے قول و فعل میں تضاد نہیں ہونا چاہیے کیونکہ حکمران اپنے ملک کا چہرہ ہوتے ہیں ۔ عوام اب بہت قربانیاں دے چکے ہیں اس لئے اب حکمرانوںکو قربانی دینی چاہیے تاکہ عوام کو سکھ کا سانس مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں