فی اونس سونا

عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1789ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1789ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں150روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار300روپے اور129روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار424روپے پر آ گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں