چینی کی قیمتیں

حکومت کا چینی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)حکومت نے چینی برآمد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع وزارت خوراک کا کہنا تھا کہ لاہور شوگر ملز مالکان نے برآمد کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی کرا دی، حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی، ذرائع برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اگر برآمد کی سمری منظور ہوئی تو چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے، متعلقہ اداروں نے پیشگی حکومت کو آگاہ کر دیا۔واضح رہے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی چینی مہنگی کرنے کے عندیہ کے بعد چینی برآمد کی سمری کو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں