چل میر اپُت

پاکستانی ،بھارتی اداکاروں پر مشتمل فلم ” چل میر اپُت ” پارٹ ٹو آج ریلیز ہو گی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستانی اوربھارتی اداکاروں پر مشتمل فلم ” چل میر اپُت ” پارٹ ٹوآج(جمعہ) کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ،اداکارہ روبی انعم کی شوبزکیرئیر کی پہلی فلم ہے جوپاکستان میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ فلم پاکستانی اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں کو لے کر بنائی گئی ہے ۔ فلم میں پاکستانی اداکاروںمیں روبی انعم،ناصرچنیوٹی ، ظفری خان،اکرم اداس ،افتخار ٹھاکر ،امانت چن ،آغاماجد ،سلیم البیلا،آصف اقبال، جوادوسیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ روبی انعم نے کہاکہ میرا دعویٰ ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرلے گی ۔

میری عوام سے اپیل ہے کہ زندگی میں خوش ہونے کے لئے اپنے لئے دو گھنٹے ضرورنکالیں اور سینما جا کر فلم دیکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ فلم میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے خوبصورت کام کیا ہے اور آپ فلم دیکھ کر انہیں داد دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں