وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب کی کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت

لاہور(گلف آن لائن) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے علاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفتح کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدارنے شہدا ء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں،شہدا ء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،ہماری تمام تر ہمدردیاں شہدا ء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں