انٹر بینک

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید178روپے سے بڑھ کر178.10روپے اور قیمت فروخت 178.10روپے سے بڑھ کر178.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 180.20روپے سے بڑھ کر180.40روپے اور قیمت فروخت 180.70روپے سے بڑھ کر180.90روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 200.50روپے سے گھٹ کر200روپے اور قیمت فروخت202.50روپے سے گھٹ کر202روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236.50روپے اور قیمت فروخت 239.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں