اومیکرون

تین ہفتوں کے اندر اومیکرون ملکی نظام صحت کو شدید متاثر کر سکتا ہے،جرمنی

برلن (گلف آن لائن)جرمن طبی حکام نے خبردار کیا ہے کہ تین ہفتوں کے اندر اندر اومیکرون ملکی نظام صحت کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں متعدی امراض کے روک تھام کے وفاقی ادارے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ لوتھر ویلر نے عوام سے درخواست کی کہ کرسمس کے موقع پر کوووڈ انیس کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل سکتی ہے، اس لیے وہ احتیاط برتیں۔لوتھر ویلر نے کہا کہ گرچہ کورونا کیسوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اس عالمی وبا کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس انداز میں امیکرون پھیل رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے خدشات ہیں کہ اگر احتیاط نہ برتا گیا تو وسط جنوری تک یہ قسم جرمن نظام صحت کے لیے ایک بوجھ بن جائے گی۔رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ کرسمس اور نئے سال کے مواقع پر جرمن عوام کو زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انفیکشن کی چین توڑی جا سکے۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ اومیکرون کو مات دینے کی خاطر حکومتی اقدامات اس وقت تک کارگر نہیں ہو سکتے، جب تک عوام تعاون نہیں کرتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں