یورپی یونین

یوکرین پر کوئی بھی حملہ روس کو بہت مہنگا پڑے گا ، یورپی یونین

برسلز (گلف آن لائن)یورپی یونین نے باور کرایا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد پر روسی عسکری وجود میں اضافہ حملے کے نئے اندیشوں کو ہوا دے رہا ہے۔ یوکرین پر کسی بھی حملے کی روس کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موقف یورپی یونین کے خارجہ امور کے نمائندے جوزپ بوریل اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے میں سامنے آیا۔

گفتگو میں یوکرین کے گرد روسی افواج کے اکٹھا ہونے کی روشنی میں مشرقی یورپ کی سیکورٹی صورت حال زیر بحث آئی۔اس موقع پر بوریل نے باور کرایا کہ یوکرین کی خود مختاری اور اس کی اراضی کی سلامتی کے واسطے یورپی یوین کی ٹھوس حمایت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں