وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان یکم جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

لاہور( گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان یکم جنوری کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیر اعظم عمران خان گورنر ہائوس لاہور نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے ملاقات کریں گے اور صوبے کے مختلف امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی ۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود بھی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گیاور بلدیاتی انتخابا ت اور پارٹی امور پر بریفنگ دیں گے۔بتایا گیاہے کہ وزیر اعظم عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت اورکابینہ کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں