سابق چیف جج رانا شمیم

بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا،سابق چیف جج رانا شمیم نے فواد چوہدری کے الزام کی تردید کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔

ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی بی کے سابق چیف جج رانا شمیم نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کربیان حلفی کی بات انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔اس سے قبل لندن کے اوتھ کمشنرچارلس گھتری حلف نامے پر دستخط کے وقت جسٹس رانا شمیم کے اکیلے ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اپنا حلف نامہ نوازشریف کے سامنے نوٹرائز کرایا، ثابت ہوگیا کہ شریف فیملی سسیلین مافیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں