مسرت جمشید چیمہ

شریف فیملی کے ہونہار سپوتوں نے اقتدار کی چھتر چھایامیںلوٹ مار کی ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ عوام کو تعلیم اور زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھ کر اپنا غلام بنا کر رکھا جائے ،دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی تعبیر دینے کی کوششوں میں سٹیٹس کو کی حامل قوتوں کی مزاحمت کا سامنا ہے لیکن ان قوتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنے والی خواتین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ شریف خاندان چند کارکنوں کو تو بیوقوف بنا سکتا ہے لیکن کروڑوں عوام کو کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ شریف فیملی کے ہونہار سپوتوں نے اقتدار کی چھتر چھایامیںاربوں روپے کی لوٹ مار نہیں کی گئی تو پھر پردوں کے پیچھے چھپنے کی کیا ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والے عوام اور کارکنوں کوا پنا غلام سمجھتے ہیں لیکن ان کی حقیقت جلد سامنے آئے گی اور پھر ان کا سایہ بھی ان کے ساتھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں کئی دہائیاںبر سراقتدار رہیں لیکن عوام کو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کیوں فراہم نہیں کی گئیں ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں