بابر اعوان

آٹھ سالوں میں دو ہزارافرا د سر کاری ٹی وی میں عارضی بھرتی ہوئے ، موجودہ تین سال میں صرف 61افراد کو بھرتی کیا گیا ، بابر اعوان

اسلام آباد (گلف آن لائن)مشیر پارلیمانی امور بابر اعوا ن نے کہاہے کہ آٹھ سالوں میں دو ہزارافرا د سر کاری ٹی وی میں عارضی بھرتی ہوئے ، موجودہ تین سال میں صرف 61افراد کو بھرتی کیا گیا ۔

بدھ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ایوان بالا کااجلاس ہوا ۔ وقفہ سوالات کے دور ان مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بتایاکہ گزشتہ 8 سالوں میں 2 ہزار افراد سرکاری ٹی وی میں عارضی بھرتی ہوئے، تین سال میں صرف 61 افراد کو بھرتی کیا گیا۔

انہوںنے کہاکہ جن افراد کو عارضی طور پر بھرتی کیا گیا ہے وہ تکنیکی ماہرین ہیں۔ مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ سرکاری ٹی وی بیرونی پروڈکشن کے ڈرامے خریدتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں