مسرت جمشید چیمہ

نئے سال میں بھی خوشحال ،ترقی یافتہ نئے پاکستان کا سفر جاری رہے گا’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انشا اللہ سال 2022ء میں بھی خوشحال ،ترقی یافتہ نئے پاکستان کا سفر جاری رہے گا ، نیا سال عوام کیلئے روشن مستقبل اور ترقی کی نویدبن کر طلوع ہوگا،پاکستان کو پرامن اور حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل حالات سے سبق سیکھ کر مستقبل میں اصلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔چیلنجز سے زیادہ بلند ہمارا عزم ہے، 2022ء پاکستانی قوم کے لئے امید کی کرن لائے گا۔سال نو کو قوم کیلئے خوبصورت بنانے کیلئے قومی پروگراموں کو دلجمعی اورخلوص کے ساتھ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے شاندار مستقبل کیلئے حکومت بے لوث طریقے سے اپنے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔نیا سال پاکستان کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا ۔ہمیں سال2021 کو الوداع اورنئے سال2022 کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور ناکامیوں کا بھی جائزہ لینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں