اسلام آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں ہونے والے فائر ورکس شو کو روکنے کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے سال کی خوشی میں ہونے والے فائر ورکس شو کو روکنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ فائرورک صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے،پبلک کوانجوائے کرنے دیں،یہ ابھی سعودی عرب میں ہوا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق شہر کے بڑے شاپنگ مال پر 30 منٹ تک فائر ورکس شو کیا جاتا ہے جسے دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور ٹریفک کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔شہری نے ڈپٹی کمشنرکی جانب سے جمعہ کی رات 12 بجے کے لئے جاری این اوسی واپس لینے کی استدعا کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں