مشیرِ محمود عباس

اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات میں کوئی رعائت نہیں پیش کی گئی، مشیرِ محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)فلسطینی صدر کے مشیر محمود الہباش نے کہا ہے کہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینز کے ساتھ ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی نے کوئی رعائت پیش نہیں کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ عباس اور گینز کے بیچ ملاقات میں ہونے والی پیش رفت فلسطینیوں کے مفاد میں ہے۔ملاقات کے بعد گینز نے فلسطینیوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے مقصد سے منصوبوں کے ایک مجموعے کی منظوری دی۔

ان میں بعض رقوم کا جاری کیا جانا اور کام اور قیام کے اجازت نامے شامل ہیں۔محمودعباس کے ایک معاون خصوصی حسین آل شیخ نے کہا کہ اس ملاقات میں نئے سیاسی افق کی تلاش کی اہمیت کے علاوہ آباد کاروں کے طرزعمل کی وجہ سے بر سر زمین کشیدہ حالات پر غور کیا گیا۔ سلامتی، اقتصادی اور انسانی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں