سکریٹری جنرل گوتریس

امریکہ دو ٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکے،گوتیرس

واشنگٹن(گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے رفح میں کسی بھی اسرائیلی فوجی کارروائی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حملے کے تباہ کن انسانی اثرات ہوں گے۔

عرب ٹی وی کوانٹریومیں گوتریس نے امریکہ سے اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امریکہ کو دو ٹوک موقف لینا چاہیے اور اسرائیل کو رفح پر حملے سے روکنا چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (انروا) کو بھی غزہ میں امداد کا سنگ بنیاد سمجھا اور انروا کے غیر جانبداری کے اصولوں پر اقوام متحدہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تمام عطیہ دہندگان ملکوں سے اپیل کی کہ وہ انروا کی امداد دوبارہ شروع کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں