جمشید اقبال چیمہ

اپوزیشن اطمینان رکھے حکومت اپنی مدت پوری ہونے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کریگی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے حکومت کی درست سمت میں گامزن ہونے کا ثبوت ہیں ،اپوزیشن ماضی کی کوتاہیوں اور بیگاڑ کا بوجھ بھی تحریک انصاف کی حکومت کے کندھوں پر ڈالنا چاہتی ہے ،اپوزیشن اطمینان رکھے تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری ہونے پر خود کو احتساب کیلئے پیش کرے گی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو پیشگی معلوم تھاکہ عوام آئندہ عام انتخابات میں انہیں مسترد کر دیں گے اس لئے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا ۔ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں انتہائی مہنگے کمرشل قرضے لئے جس کا بوجھ تحریک انصاف کی حکومت کواٹھانا پڑا ۔ ماضی کی تمام حکومتوں کے مقابلے میں موجودہ حکومت کے دور میں غیر ملکی قرضے واپس کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے اور انشا اللہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ قرضے ادا کئے جائیں تاکہ معیشت کی سانسیں بحال ہو سکیں۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے لارج اسکیل مینو فیکچرننگ پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے ،تعمیراتی انڈسٹری کو بھی عروج حاصل ہو رہا جس سے نہ صر ف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ہماری معیشت کو بھی تحرک ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں