مسرت چیمہ

عوام نے مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں جو گروتھ دکھائی وہ صرف معیشت پر کاسمیٹیکس کا لیپ تھا ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عزم سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کاروں کی سیاست کو تابوت میں بند کر دیا ہے ،معیشت سے جڑے اشاریوں میں مثبت رجحان سے اپوزیشن کی سیاسی نبض ڈوب رہی ہے ،عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں جو گروتھ دکھائی وہ صرف معیشت پر کاسمیٹیکس کا لیپ تھا اور اس کی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے بقول جی ڈی پی گروتھ 5.5جی تھی لیکن اس کے باوجود 20ارب ڈالر کا ریکارڈ کرنٹ اکائونٹ خسارہ چھوڑاگیا، برآمدات میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی ،ترسیلات زر ایک سطح پر تھیں جبکہ بیرونی قرضوں کی رفتار میں ریکارڈ اضافہ ہوا جبکہ اس کے مقابلے میں تحریک انصاف نے کورونا وباء کے باوجود معیشت کو سنبھالا دیا ،برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا،اربوں ڈالرکاقرضہ اور سود اداکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںموجودہ حکومت نے معاشی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاںکی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کی،گزشتہ تین سالوںمیں بین الاقوامی اداروں کی جانب سے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا جارہا ہے اور انہی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے مثبت ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں