عظمیٰ بخاری

سیاسی بونے خبروں میں زندہ رہنے کیلئے بار بار نوازشریف کا نام استعمال کرتے ہیں’عظمی بخاری

لاہور(گلف آن لائن )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف ہر درباری وزیر،مشیر کے عصاب پر سوار ہیں،سیاسی بونے خبروں میں زندہ رہنے کیلئے بار بار نوازشریف کا نام استعمال کرتے ہیں،حکومتی ترجمانوں نوازشریف کا نام لے کر ”آلو چاٹ ”اور ”دہی بھلے”کی آواز لگانے آجاتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکہ عمران خان اور انکے وزرا کی فوج ظفر موج کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں ہے۔مسٹر پرچی ترجمان آپکی کارکردگی صرف خاموش سائیںبزدار کی چاپلوسی کرنا ہے۔آپ چاپلوسی اور تابعداری میں فیاض چوہان،شہبازگل اور فردوس عاشق کو بھی پیچھے چھوڑنے کے ریس میں لگے ہیں۔اگر اس حکومت سے نوازشریف اور شہبازشریف کا ذکر نکال دیں تو یہ سڑک پر آجائیں۔ جنم جنم لوٹے اور ہر بوٹ میں فٹ آنے والے لوگ ہمیں ڈیل یا ڈھیل کا درس نہ دیں۔

عمران خان نے ڈیل کرکے حکومت لی اب جیل کے خوف نئی ڈیل کیلئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔الحمد اللہ مسلم لیگ(ن) اور نوازشریف اپنے بیانیے ”ووٹ کو عزت دو”پر قائم دائم ہے۔مسلم لیگ(ن) عوامی طاقت سے دوبارہ دو تہائی اکثر حاصل کرے گی۔آنے والا وقت صرف مسلم لیگ(ن) اور میاں نوازشریف کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں