ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (گلف آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عوام سے صحت کارڈ کے حصول کے لئے نادرا کے دفاتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے صحت کارڈ اسے ملے گاجس کے پاس شناختی کارڈ ہوگا، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا،ایپ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں،اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاو¾تیزی سے بڑھتا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پنجاب کی 51 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے، 4کروڑ 80لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگائی گئی ،اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہصحت کارڈ کی سہولیات حاصل کرنے کےلئے نادرا میں ریکارڈ کا ہونا ضروری ہے، تمام شہری صحت کارڈ میں اپنے اہلخانہ کا اندراج کرائیں ، اس ساری سہولت کے لئے وفاقی حکومت نے ایپ بنائی ہے، ایپ کا نام نیا پاکستان قومی صحت کارڈ ہے، صحت کارڈ پر دس لاکھ تک علاج کی سہولت دی جارہی ہے،

انہوں نے بتایا کہ صحت کارڈ اسے ملے گاجس کے پاس شناختی کارڈ ہوگا، صحت کارڈ گھر کے سربراہ کو ملے گا،نادرا میں رجسٹر ہوئے بغیر صحت کارڈ نہیں ملے گا،ایپ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی پیدائش کا نادرا میں اندراج ضرور کرائیں، لاہور ڈویژن میں ایک سو تیتس ہسپتال صحت کارڈ کے پینل پر ہیں،سرکاری ہسپتال کے ساتھ نجی ہسپتال سے بھی صحت کی سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، تمام شہری ہیلپ لائن 080009009سے بھی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ روال سال 25ہزار ملازمتیں دے گا، 101نجی ہسپتال صحت کارڈ کےلئے خود کو رجسٹر کر اچکے ہیں، پندرہ ہزار نوکریوں کا اشتہار دیا جا چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ سال پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاو¾تیزی سے بڑھتا ہے،تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پنجاب کی 51 فیصد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے، 4کروڑ 80لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں