ڈاکٹر شاہد صد یق

بلدیاتی انتخابات میں( ن) لیگ اور پی پی کو شکست دینگے ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آ ن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں( ن) لیگ اور پی پی کو شکست دیں گے ، عمران خان کی قیا د ت میں حکومت نے پنجاب میں نیا تاریخ ساز بلدیاتی نظام متعارف کرایا ہے، اپوز یشن فلا پ ہو چکی ،وزیراعلی عثمان بزدارکی زیر قیادت صوبہ پنجاب ترقی کی نئی منازل طے کررہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں(ن) لیگ کو زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا اب پنجاب میں بھی(ن) لیگ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،اس موجودہ مہنگائی کی لہر کو حکومت بہت جلد قابو کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی ریلیف پیکج دے گی مہنگائی اس وقت بین الاقوامی مسئلہ ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی اصل وجہ سابقہ حکومتیں ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ مفرور قائد کی وطن واپسی کا رونا رونے والے عوام کے مجرم ہیں، خلق خدا کے مجرم ہمیشہ ناکام رہتے ہیں، بیماری کا بہانہ بنا کر عوام اور ملک کو چھوڑ جانے والے اب کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے

انہوں نے کہاکہ آج ملک جس معاشی اور اخلاقی بحران سے گزر رہا ہے یہ سب ن لیگی اور پی پی قیادت کی کھاو پیو موج اڑاو والی پالیسی کی وجہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں