چیف جسٹس گلزار

چیف جسٹس گلزار احمد تیاری کرکے نہ آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم ہوگئے

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیف جسٹس گلزار احمد تیاری کرکے نہ آنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل پر برہم ہوگئے اور اٹارنی جنرل کو نئے ڈپٹی اٹارنی کا بندوبست کرنے کا حکم دیدیا۔ ایک کیس میں چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی سے مکالمہ کیا کہ آپ کس بات کے ڈپٹی اٹارنی جنرل ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب گردیزی نے بتایاکہ اپیل کنندہ کی جانب سے التواء کی درخواست کیوجہ سے کیس کی تیاری نہیں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ التواء کی درخواست سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے، کیا اسطرح بچگانہ انداز سے آپ کام کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا ہم التواء کیلئے یہاں بیٹھے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت کی معاونت کے اہل نہیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل بغیر تیاری کے عدالت آئے۔ عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل عدالتی معاونت کیلئے نئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کا بندوبست کریں۔چیف جسٹس نے حکم سروس میٹر سے متعلق مقدمہ میں جاری کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں