اعصام الحق

اعصام الحق نے اپنے ساتھی کے ساتھ اے ٹی پی میلبورن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

میلبور ن (گلف آن لائن)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوری دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے اے ٹی پی میلبورن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوری دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کیا .

اور اپنے حریف قزاخستان کے آندرے گولوبیف اور ان کے کروشین جوڑی دار فرانکو سکگور کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 (6-8) سے شکست دیکر ٹاپ فور رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں