شی جن پھنگ

شی جن پھنگ کی طرف سے قازقستان کے صدر توکایوف کے نام پیغام

بیجنگ(گلف آن لائن)7 جنوری کو چینی صدر شی جن پھنگ نے قازقستان کے صدر قاسم یومارٹ توکایوف کے نام ایک پیغام بھیجا۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ قازقستان میں حال ہی میں بڑے پیمانے پر فسادات ہوئے ہیں جن سےبھاری جانی اور مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔میں آپ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

آپ نے حالات کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کے لیے نازک لمحات میں فیصلہ کن اور موثر اقدامات کیے، جو ایک سیاست دان کے طور پر آپ کےاحساس ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین قازقستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے والی اور قازقستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی طاقت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے،اور قازقستان میں جان بوجھ کر ہنگامہ برپا کرنے اور “رنگین انقلاب” کو ہوا دینے والی بیرونی طاقتوں کی سخت مزمت کرتا ہے۔ ایک برادر پڑوسی اور مستقل جامع اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر، چین قازقستان کو مشکلات سے نمٹنے کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ خطرات اور چیلنجز سے قطع نظر، چین قازقستان کا قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہے اور چینی عوام ہمیشہ قازق عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں