قطر

طیاروں کی چھت گلنے پر قطر کا ایئربس کمپنی سے خطیر زر تلافی کا مطالبہ

دوحہ (گلف آن لائن)قطر کی فضائی کمپنی قطر ایئرویز نے طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے 61.8 کروڑ ڈالر کے زر تلافی کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاوضہ اے 350طیاروں کی چھت گلنے کے حوالے سے اختلاف کے سلسلے میں طلب کیا گیا ۔اسی طرح قطر ایئرویز نے اس ماڈل کے 21 طیاروں کا آپریشن رک جانے پر یومیہ 40 لاکھ ڈالر کا اضافی زر تلافی بھی طلب کیا۔ مذکورہ طیاروں میں سامنے آنے والے عیبوں میں چھت کا گلنا اور اس میں سوراخ شامل ہیں۔قطر ایئرویز نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ اس نے طیارے بنا
نے والی یورپی کمپنی ایئربس کے خلاف برطانیہ کی ایک عدالت میں اقدامات شروع کر دیے ۔ اس کا مقصد A350 طیاروں کی چھت میں خامیوں کے حوالے سے تنازع حل کرنے کی کوشش کرنا ہے۔کمپنی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ اس معاملے میں ایئربس کمپنی کے ساتھ حل تک پہنچنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ لہذا اس بنا پر قطر ایئرویز کے سامنے عدلیہ کے ذریعے جلد حل تک پہنچنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں