فہیم اشرف

شاہین ، فواد اور عابدعلی بھی میرے دوست ہیں ،فہیم اشرف نے اپنے سارے ووٹ فاسٹ بولر حسن علی کو دے دئیے

لاہور (گلف آن لائن)پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے اپنے سارے ووٹ فاسٹ بولر حسن علی کو دے دئیے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فہیم اشرف نے حسن علی سے اپنی گہری دوستی پر گفتگو کی۔فہیم اشرف سے صحافی نے سوال کیا کہ بہترین کھلاڑیوں میں ٹیسٹ کے کھلاڑی عابد علی، فواد عالم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ہوں تو آپ کس کا انتخاب کریں گے۔فہیم اشرف کا کہنا تھا تھا ویسے تو چاروں کھلاڑی میرے دوست ہیں اور مجھے اجازت دی جائے تو میں چاروں کو بہترین کھلاڑی ایوارڈ سے نوازوں لیکن اگر چاروں میں سے صرف ایک کا انتخاب کرنا ہوں تو میں اپنے سب سے اچھے دوست کو ایوارڈ کے لیے منتخب کروں گا۔

پاکستانی کھلاڑی کے مطابق اگرچہ شاہین اور عابد نے بہترین پرفارمنس دی ہے تاہم حسن کی پرفارمنس کا بھی سب کو پتا ہے اس لیے میں اپنا ووٹ حسن کو ہی دوں گا۔فہیم اشرف نے مزید بتایا کہ پریکٹس کے دوران بھی اگر حسن کی بال پر کوئی کھلاڑی آؤٹ نا ہو نا میں تب بھی آؤٹ دے دیتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں