اپیل

آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹرز دورہ کے موقع پر آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ گزشتہ ورز وزیر اعظم نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔

چوہدری فواد حسین نے کہاکہ آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے وزیر اعظم کو افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت کام کیا ہے، وفاقی وزیر نے کہاکہ دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں