شوکت ترین

شوکت ترین کی تعیناتی کے خلاف درخواست واپس ،نوٹیفکیشن لف کر کے دائر کرنے کی ہدایت

لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کووفاقی وزیر کی تعیناتی کانیا نوٹیفکیشن لف کرنے اور درخواست مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس کردی۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار فریدعادل کیوکیل محمد آصف نے دلائل دئیے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ شوکت ترین کو منتخب رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجودغیرآئینی طور پروفاقی وزیر تعینات کیا گیا۔ شوکت ترین کواسی عہدے پر برقرار رکھنے کیلئے چھ ماہ بعد مشیرکادرجہ دے دیا گیا۔شوکت ترین کو بعد میں سینیٹربنا کر دوبارہ وفاقی وزیر تعینات کیا گیا۔عدالت سے استدعا ہے کہ غیرمنتخب رکن اسمبلی شوکت ترین کی وزیرکے عہدے پرتعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں