ترسیلات

مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن آئیں

لاہور(گلف آن لائن )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر میں 2.5 ارب ڈالر پاکستان بھیجے،ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجنے کا سلسلہ جون 2020 سے اب تک جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے نومبر میں 2.4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور ماہانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 2.5 فیصد اضافے سے دسمبر میں ترسیلات زر 2.5 ارب ڈالر رہی جبکہ سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2022 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات وطن آئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.3 فیصد زائد ہیں۔دسمبر میں پاکستانیوں کی زیادہ تر رقوم سعودی عرب سے 62.6 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات 45.3 کروڑ ڈالر، برطانیہ 34 کروڑ ڈالر اور امریکہ 24.8 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال سے اب تک کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مستحکم آمد میں جو عوامل مددگار رہے ہیں ان میں باضابطہ ذرائع سے رقوم بھجوانے کی حوصلہ افزائی کی خاطر حکومت اور اسٹیٹ بینک کے فعال پالیسی اقدامات اوروبا کے دوران بہبودی رقوم کی پاکستان کو منتقلی شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر میں اضافے کے لیے ستمبر 2020 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ بھی متعارف کروایا تھا۔حیران کن طور پر روشن ڈیجیٹل اکانٹس کے ذریعے یومیہ 24.4 کروڑ ڈالر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر ان اکائونٹس سے ابھی تک تقریباً 3.16 ارب ڈالر پاکستان پہنچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں