صدر (ن) لیگ

ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے’ صدر (ن) لیگ

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 3 روپے فی لیٹر مزید اضافہ ظلم اور غریب عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے پر عوام کو ریلیف نہیں دیاگیا تھا لیکن اضافے پر خوب پھرتی دکھائی گئی۔

قیمتوں میں اضافہ بھی عمران نیازی کی طرف سے عوام پر ”احسان”کے انداز میں کیا جاتا ہے۔ ناہلی، نالائقی اور کرپشن میں ڈوبی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل میں ڈبو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں