مسرت جمشید چیمہ

(ن) کے سنجیدہ رہنما لندن ، رائیونڈ کے بیانیے سے لا تعلق ہو چکے ہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(گلف آن لائن) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سنجیدہ رہنما لندن اور رائے ونڈ کے بیانیے سے لا تعلق ہو چکے ہیں ، آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) میں توڑ پھوڑ اور تقسیم کا عمل مزید تیز ہوگا ، عوام ہرگز نواز شریف کا انتظار نہیں کر رہے بلکہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عطا اللہ تارڑ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو چیلنج دینے کے لئے جس طرح کے الفاظ ادا کئے وہ قابل مذمت ہیں ۔ عطا اللہ تارڑ کو اگر نواز شریف سے متعلق سوال پوچھنا بر الگتا ہے تو آپ نوا ز شریف سے کہیں وہ مفروری ختم کر کے واپس کیوں نہیں آتے ۔

انہوں نے کہا کہ لندن اور رائے ونڈ والوں کا بیانیہ اور سیاست قصہ پارینہ بن چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ (ن) لیگ کے سنجیدہ لوگ ان سے دوری اور لا تعلقی اختیار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں