ڈاکٹر شاہد صد یق

شر یف فیملی کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شر یف فیملی کی سیا ست کا سور ج ہمیشہ کیلئے غرو ب ہو چکا ہے،پی پی اور(ن)لیگ کی قیادت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکارہے ان کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ،اپوز یشن جماعتیں حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈے پر اوور ٹائم لگا رہی ہیں۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی ذات یا خاندان کیلئے اقتدار میں نہیں آئے اور نہ ہی وہ کوئی کاروبار کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ہم نے ملک کو کرپشن سے پاک کرنا ہے اور یہ ملک کے مسائل کی جڑ ہے۔انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی با قیا ت بھی ہچکو لے کھا رہی ہیں،گیارہ جماعتو ں کے سامنے اکیلا عمران خان ڈ ٹ کر کھڑا ہے جس نے سب کی اصلیت ظاہر کر دی، اپوز یشن کی این آراو کیلئے امیدیں اور کر پشن پر” مٹی پا ئو” خواہش پوری نہیں ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں